خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 801
خطبات ناصر جلد دوم ۸۰۱ خطبه جمعه ۱۵ /اگست ۱۹۶۹ء مربیان سلسلہ عہدہ داران جماعت بلکہ ہر احمدی کو چاہیے کہ وہ ضرور وقف عارضی میں شامل ہوں فرمائی۔خطبه جمعه فرموده ۱۵ راگست ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآنیہ کی تلاوت وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَاءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمَوتُ وَالْأَرْضُ وَمَنْ فِيهِنَّ بَلْ آتَيْنَهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ۔(المؤمنون: ۷۲) اس کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید اور وقف جدید کے چندے اس وقت تک پچھلے سال سے بھی کم وصول ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانبیاء کی ایک آیت میں فرمایا ہے کہ جو لوگ ایمان کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اعمالِ صالحہ بجالائیں گے یعنی ایک تو جن کے اعمال میں کوئی فساد نہیں ہوگا اور دوسرے حالات کے تقاضوں کو وہ پورا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کوشش کو رد نہیں کرے گا۔فَلَا كُفْرَانَ لِسَعُيِہ اس میں۔ہمیں ایک تو یہ بتایا گیا ہے کہ انسان کا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہوئے اور اس کی رضا کے حصول کے لئے اعمال صالحہ بجالانے سے اللہ تعالیٰ کے پچھلے انعامات کا بھی پوری طرح شکر ادا