خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 689 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 689

خطبات ناصر جلد دوم ۶۸۹ خطبہ جمعہ ۲۰/ جون ۱۹۶۹ء زیادہ سے زیادہ توجہ سے قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی جائے فرمائی:۔خطبه جمعه فرموده ۲۰ /جون ۱۹۶۹ ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے اس آیہ کریمہ کی تلاوت و لَقَدْ أَتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ - (الحجر : ۸۸) پچھلے دنوں گرمی لگ جانے کی وجہ سے مجھے کافی تکلیف رہی ہے جس کا اثر ابھی تک باقی ہے۔آج میں اپنے اصل مضمون سے جو میں نے شروع کیا ہوا تھا ہٹ کر ایک بنیادی امر کی طرف پھر دوستوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ تعلیم القرآن کا مسئلہ ہے۔جیسا کہ میں بہت دفعہ بتا چکا ہوں قرآن کریم ہماری زندگی اور روح ہے اگر اس روح کو ہم اپنے نفسوں اور ماحول میں زندہ نہ رکھیں تو دوسرے لاشوں کی طرح ہم بھی ایک لاشہ ہوں گے۔خدا کی نگاہ میں ایک زندہ فرد یا ایک زندہ جماعت نہیں سمجھے جائیں گے۔میں نے موصی صاحبان اور موصی صاحبات سے بھی کہا تھا کہ وہ کم از کم دو افراد کو تر جمہ کے ساتھ قرآن کریم سکھائیں۔اگر ترجمہ نہ آتا ہو اور اگر ترجمہ آتا ہو تو پھر اس کی تفسیر سکھائیں۔قرآن کریم ناظرہ آنا چاہیے اس کا ترجمہ آنا چاہیے اور اس کی تفسیر آنی چاہیے۔غرض قرآن کریم کو سمجھنے کی قابلیت پیدا کرنی چاہیے۔