خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 677 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 677

خطبات ناصر جلد دوم ۶۷۷ خطبہ جمعہ ۱۳ / جون ۱۹۶۹ء اسلام کا اقتصادی نظام اللہ تعالیٰ کی چار امہات الصفات پر مبنی اور قائم ہے خطبه جمعه فرموده ۱۳ رجون ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میں بتا رہا تھا کہ سب مذاہب کی غرض ہی یہ تھی کہ تو حید خالص کو قائم کیا جائے مگر اللہ تعالیٰ نے اسلام کے ذریعہ قرآن کریم کی تعلیم کے نتیجہ میں انسان کو وہ روشنی مکمل طور پر عطا کی ہے جو تو حید خالص کو قائم کرتی اور واضح کرتی اور اپنے جلوؤں میں انسان کے دل اور دماغ اور روح کو لپیٹ لیتی ہے۔اسلام کی ساری ہی تعلیم توحید باری کو قائم کرنے والی اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے والی ہے اور اسلام کا اقتصادی نظام ان خصوصیات کا ہی حامل ہے۔میں نے بتایا تھا کہ اسلام کا اقتصادی نظام امہات الصفات ( سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ کی جو چار صفات بیان ہوئی ہیں) پر مبنی اور قائم ہے اور خصوصاً اس میں ہمیں رَبُّ العلمین کے جلوے نظر آتے ہیں۔رب کے معنی ہیں اوّل جس نے انسان کو پیدا کیا۔دوسرے یہ کہ جس نے ہر شخص کو مختلف قو تیں اور استعداد میں عطا کیں اور تیسرے یہ کہ جس نے ہر انسان کی روحانی، اخلاقی ، ذہنی اور جسمانی طاقتوں اور قوتوں کو ایک دائرہ استعداد میں محدود اور مقید کیا۔جیسا کہ فرما یافَقَدَّرَةَ تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳)