خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 524
خطبات ناصر جلد دوم ۵۲۴ خطبہ جمعہ ۲۱ فروری ۱۹۶۹ء کے مشاہدہ کی توفیق ملے کہ جس مشاہدہ کے بعد انسان حقیقی رنگ میں، حقیقی طور پر اس کا عبد بن جاتا ہے اور عبد بن کر اس کے حسن اور اس کے احسان کے جلوے دیکھتا اور پھر کامل طور پر اپنے نفس سے فانی ہو جاتا ، اسی کی محبت میں غرق ہو جاتا اور اسی میں محو ہو جاتا ہے کیونکہ اس مقام کو حاصل کئے بغیر اس استقامت کو دکھلائے بغیر اور مخالفت کے مقابلہ میں صبر کا مظاہرہ کئے بغیر وہ وعدے ہمارے حق میں پورے نہیں ہو سکتے جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں دیئے ہیں۔خدا کرے کہ اس کی توفیق سے ہم اپنی ذمہ داریوں کو صحیح رنگ میں نبھانے والے ہوں۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸ را پریل ۱۹۶۹ء صفحه ۲ تا ۵ )