خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 478
خطبات ناصر جلد دوم ۴۷۸ خطبہ جمعہ ۱۷؍ جنوری ۱۹۶۹ء کچل دو تو نہ محمد کے ہم شکل بنیں گے نہ (اپنی اپنی استعداد کے مطابق ) صفات باری تعالیٰ کے مظہر بنیں گے نہ اللہ تعالیٰ کے محبوب ہوں گے نہ کامیاب ہوں گے کیونکہ اسلام کا مقصد ہی یہی تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی کہ اپنی اپنی استعداد کے دائرہ کے اندر تمام بنی نوع انسان کو صفات باری تعالیٰ کا مظہر بنا کے اللہ تعالیٰ کا محبوب بنا دیا جائے تا کہ خدا تعالیٰ کے احسانات اور انعامات سے انسان زیادہ سے زیادہ حصہ لینے لگ جائے تو اندرونی دشمن اور بیرونی دشمن ہر دو کا مقصد ہے اسلام کو کمزور کر کے بظاہر نا کامی کی طرف اسے دھکیلنا اور ایک ہی بنیادی حربہ ہے جو وہ استعمال کرتا ہے اور وہ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو کمزور کر دینا ہے۔جب اطاعت کی روح کمزور ہو گئی تو یہاں بھی اختلاف کیا وہاں بھی اختلاف کیا۔ہزار دروازے فتنے اور فساد اور بغاوت اور فسوق کے کھل جاتے ہیں۔66 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے منصوبوں اور ریشہ دوانیوں اور کارروائیوں کو دیکھ کر اے ہمارے رسول ! تمکین نہ ہو لا تَحْزَنْ “ کی وجہ قرآن کریم نے دوسری جگہ بتائی ہے اور دل کی مضبوطی کے سامان پیدا کئے ہیں۔فرمایا کہ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِمَّا يَمُكُرُونَ - إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْاوَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُونَ۔(النحل: ۱۲۹،۱۲۸) دشمن جس دروازے سے چاہے آئے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا اس واسطے کہ اللہ کی مدد اور نصرت اسے ملتی ہے جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا اور نیکیوں کو احسن طور پر بجالاتا ہے تو لا تَحْزَنُ میں یہ حکم ہے کہ غمگین مت ہو کیونکہ تقویٰ کے اعلیٰ ترین مقام پر تم قائم ہو اور احسن اعمال بجالانے میں تمہارا کوئی مثیل نہیں ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے دشمن کا مکر کامیاب ہو ہی نہیں سکتا۔اسی کی وضاحت آپ نے فرمائی تھی۔جب یہ کہا لا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا - (التوبة: ۴۰) حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو کہا کہ ناکامی اور نامرادی کا خوف دل میں نہ لا - إِنَّ اللهَ مَعَنا خدا ہمارے ساتھ ہے اور جو شخص تقویٰ پر قائم ہو ا حسن اعمال بجالانے والا ہو اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہو کہ میں تمہارے ساتھ ہوں وہ نا کام کیسے ہو سکتا ہے؟ تو یہاں پر لا تحزن کا مطلب یہ ہے کہ اے ہمارے رسول ! ہم تمہارے ساتھ ہیں تم نا کام نہیں ہو سکتے اس واسطے نا کا می کا کوئی غم نہیں۔