خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 397
خطبات ناصر جلد دوم ۳۹۷ خطبه جمعه ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء خدا تعالیٰ سے ایک زندہ تعلق پیدا کریں تا کہ ہمارے اور غیر کے درمیان ایک امتیازی حیثیت پیدا ہو جائے خطبه جمعه فرموده ۲۲ / نومبر ۱۹۶۸ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد ذیل کی آیت پڑھی۔شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ - (البقرة: ١٨٦) چند دنوں سے مجھے مسکن کی درد اور پٹھے کے چڑھ جانے کی تکلیف رہی ہے اس سے مجھے بہت تکلیف رہی اور طبیعت میں بعض دفعہ بے چینی اور گھبراہٹ بھی پیدا ہوتی رہی ہے کیونکہ ایلو پیتھک کی دوائیں ایسی دی جاتی ہیں جو ضعف پیدا کرتی ہیں اور طبیعت میں بے چینی پیدا کرتی ہیں لیکن چونکہ رمضان کا بابرکت مہینہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور روحانی دنیا میں ایک اور موسم بہار آ گیا ہے اس لئے میں نے ارادہ کیا کہ اپنی تکلیف کے باوجود مختصراً جماعت احمدیہ کے افراد کو ان برکات کی طرف متوجہ کروں جو اس مبارک مہینہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ایک آیت کا ٹکڑا میں نے ابھی تلاوت کیا ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ماہ رمضان کی برکات کے متعلق قرآن کریم نے بہت کچھ وضاحت سے بیان کیا ہے پھر قرآن کریم کا رمضان سے اس قدر گہرا تعلق ہے کہ اس کا نزول ہر سال دوبارہ، سہ بارہ، بار بار رمضان کے مہینہ میں ہوتا رہا ہے