خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 392
خطبات ناصر جلد دوم ۳۹۲ خطبه جمعه ۸ / نومبر ۱۹۶۸ء ہی نہیں اور اگر وہ جزا دینا چاہیں تب بھی وہ بہترین جز انہیں دے سکتے وہ ہر موقع پر ان کی مدد اور نصرت نہیں کر سکتے۔لیکن جو شخص اللہ تعالیٰ کو سہارا بنا لیتا ہے وہ اپنی زندگی میں یہ نظارے جلوہ گر b پاتا ہے جیسا کہ فرمایا وَ مَا تَوْفِيقِيَ إِلَّا بِاللهِ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ ُأنِيبُ (هود: ۸۹) نیک خیالات اور صالح اعمال کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے اگر انسان اللہ تعالیٰ پر توکل کرے اور محض اسے اپنا سہارا بنائے تو اللہ تعالیٰ کی توفیق سے وہ ہر قسم کی برائیوں اور بدیوں سے بچ سکتا ہے اور ہر قسم کے اعمالِ صالحہ میں بجالانے کی قوت اور طاقت اسے حاصل ہو سکتی ہے لیکن اللہ تعالی کے غیر سے یہ چیز حاصل نہیں ہو سکتی۔اس لئے انسان کے دل میں یہ احساس پیدا ہونا چاہیے کہ ایمانیات اور اعمال کے میدان میں مجھے جو بھی توفیق ملے گی وہ اللہ تعالیٰ کے فضل ہی سے ملے گی اس لئے عَلَيْهِ توکلت میں صرف اس پر ہی بھروسہ رکھوں گا وَ اِلَيْهِ أُنِيبُ اور بار بار اس کی طرف میں جھکوں گا۔پھر جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ غیر اللہ پر اگر کسی کا بھروسہ ہو تو محض وہ بھروسہ انسان کے لئے کافی نہیں مثلاً کسی نے کالج میں داخلہ لینا ہے تو کسی اور کو وہ سہارا بنائے گا اگر نوکری لینی ہے تو کسی اور کو وہ سہارا بنائے گا کیونکہ کالج والا سہارا اسے اس سلسلہ میں کوئی مدد نہیں دے گا اگر ترقی لینی ہے تو پھر کسی اور کو سہارا بنانا پڑے گا اگر بیماری سے شفا حاصل کرنی ہے تو اسے کسی اور کو سہارا بنانا پڑے گا مثلاً اسے طبیب کے پاس جانا پڑے گا لیکن وہ شخص جو محض اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتا ہے اور اسی کو اپنا سہارا بناتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے لئے کافی ہو جاتا ہے جیسے فرمایا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللهَ بَالِعُ اَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قدرًا “ (الطلاق: ۴) جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ ہی اس کے لئے کافی ہوتا ہے کسی غیر کی اسے حاجت نہیں ہوتی ، اور اللہ تعالیٰ کافی اس معنی میں ہے کہ وہ اس قسم کی کامل ذات ہے کہ جو وہ چاہتا ہے کر کے چھوڑتا ہے اِنَّ اللهَ بَالِغ آمدہ وہ اپنے مقصد کو پورا کر دیتا ہے اگر آسمان پر یہ فیصلہ ہو کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ہو چکا ہے تو فَهُوَ حَسْبُهُ وہ اس کے لئے