خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 25 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 25

خطبات ناصر جلد دوم ۲۵ خطبه جمعه ۲۶ / جنوری ۱۹۶۸ء کیوں اس قسم کا مضمون اسلام کے خلاف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف لکھا“۔اب دیکھو اس طرح ان عیسائیوں کے دلوں میں ان خیالات کا پیدا ہونا اور جرات کے ساتھ ان کا اظہار کرنا اور اسی اخبار کا جس میں اسلام کے خلاف اس پادری کا مضمون شائع ہوا تھا۔ان خیالات کو شائع کر دینا اور خود ایڈیٹوریل اس کے خلاف لکھنا یہ ایسی باتیں نہیں جو میں اور آپ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ نے آسمان سے فرشتوں کو نازل کیا اور ان دلوں میں ایک تبدیلی پیدا کی اور ایک جرات پیدا کی اور انہیں تو فیق دی کہ جرات سے ان خیالات کا اظہار کریں اور جرات سے ان خیالات کو شائع کریں۔اس سے پہلے (جلسہ سے چند دن پہلے ) ہمارے آنریری مبلغ میڈیسن صاحب نے ایک خط کے ذریعہ یہ اطلاع دی تھی (ایک خطا تو میں نے جلسہ کے دنوں میں سنایا تھا وہ تو اللہ تعالیٰ کا ایک معجزہ ہے ایک اور خط میں انہوں نے لکھا ) کہ اب پیپلز چرچ آف ڈنمارک کے اراکین بھی مسجد میں آتے ہیں تو ہمارے ساتھ شریک ہو کر نماز پڑھتے ہیں وہ ابھی مسلمان تو نہیں ہوئے مگر اتنے قریب آگئے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے اور وہ اسلام کو شناخت کر لیں ) اس وقت عیسائیت تعصب کے انتہائی مظاہرے کرے گی کیونکہ وہ اسلام کے بڑھتے ہوئے غلبہ سے خائف ہوگئی ہے لیکن تعصب کے ان مظاہروں میں فتح اسی کو ہو گی جس کی فتح کی بشارت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے دی۔اسلام کا غلبہ مقدر ہو چکا ہے اس غلبہ کے ظہور کے لئے ہم پر بھی اللہ تعالیٰ نے بہت سی ذمہ داریاں عائد کی ہیں ان ذمہ داریوں کو نباہنا ہمارا کام ہے۔سب سے پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری تو یہ ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی حمد سے ہر وقت اپنی زندگی کو معمور رکھیں اور اس کے شکر گزار بندے بن کر ا پنی زندگیوں کے لمحات کو گزار ہیں اور دوسری بنیادی اور اصولی ذمہ داری یہ ہے کہ ہر وہ قربانی جس کا وقت اور زمانہ ہم سے مطالبہ کرے ہم بشاشت کے ساتھ اپنے رب کے حضور پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی اس کی توفیق دے۔(آمین) روزنامه الفضل ربوه ۴ فروری ۱۹۶۸ صفحه ۲ تا ۵)