خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 330 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 330

خطبات ناصر جلد دوم ۳۳۰ خطبه جمعه ۴/اکتوبر ۱۹۶۸ء کبھی بھٹک نہ جائیں اپنی اپنی استعداد کے مطابق ہم میں سے ہر ایک تیری ربوبیت تامہ سے کامل حصہ لے ہم اپنی استعدادوں کو کمال تک پہنچائیں اور تیرے قُرب کے مقامات کو حاصل کریں ہم اس یقین پر ہمیشہ قائم رہیں کہ ہمارا محبوب رب ( عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَفِيظ ) ہر چیز کا محافظ ہے اور وہی حفاظت کا حقیقی سر چشمہ ہے جو بھی اے ہمارے رب ! تیرے دامن سے وابستہ نہیں رہتا ہلاکت کے گڑھے میں گر جاتا ہے اطاعت میں ہی سب حفاظت ہے اے ہمارے رب ! تو ہی وہ قادر وتوانا ہے جو آسمانوں اور زمین اور ان میں بسنے والی سب اشیاء کی حفاظت سے کبھی جھکتا نہیں تیرا علم ہر شے پر حاوی ہے اور ہر شے کی حفاظت کی قدرت تجھ میں موجود ہے۔رَبِّ فَاحْفَظْنَا پس اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے ہمیں ضائع ہونے سے بچالے۔اے ہمارے رب ! وانصُرْنَا ہر چیز تیری خادم ہے پس تو ہماری مدد کو آ ہم جانتے ہیں کہ کامیاب وہی ہوتے ہیں جن کی مدد پر تو کھڑا ہوتا ہے اگر تو ہماری مدد اور نصرت کو نہ آئے گا تو تجھے چھوڑ کر کون ہماری مدد کو آئے گا ؟ سب سہارے کمزور اور شکستہ ہیں، تیرا ہی ایک سہارا ہے جس پر بھروسہ اور تو گل کیا جا سکتا ہے پس اے ہمارے محبوب ! ہم تجھ پر ہی تو کل رکھتے ہیں ہمیں توفیق دے کہ ہم اس گروہ میں شامل رہیں جن کے متعلق تو نے خود فرمایا۔ان تَنْصُرُوا اللهَ يَنْصُرُكُمْ - (محمد : ۸) اے ہمارے رب ! تیری ہی توفیق سے ہم تیری قائم کردہ حدود کی حفاظت کر سکتے ہیں اور جو عہد و پیمان ایک مومن کی حیثیت سے ہم نے تجھ سے باندھے ہیں ان کو نباہ سکتے ہیں تیرے احکام کی بجا آوری اور تیری مناہی سے اجتناب تیری توفیق کے بغیر ممکن نہیں۔پس اے ہمارے رب ! ہر چیز تیری خادم ہے ہمیں اپنے انصار بنے کی توفیق دے تا تیری نظر میں ہم تیری مدد اور نصرت کے سزاوار ٹھہریں اور اے ہمارے رب ہماری مدد کو آ کہ جو تیری مدد یا نصرت پاتے ہیں وہ نا کام اور نامراد نہیں ہوا کرتے رَبِّنَا عَلَيْكَ توكلنا اے ہمارے رب ! وَارْحَمْنَا اپنی رحمت سے ہمیں نواز ، اے ہمارے رب ! ہمیں اپنی اطاعت اور رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی توفیق دے کہ جو تجھ سے یہ تو فیق پاتے ہیں وہی تیری نگاہ میں تیری رحمت کے مستحق ٹھہرتے ہیں جیسا کہ تو نے فرمایا ہے۔وَاَطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ۔(ال عمران : ۱۳۳)