خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 328 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 328

خطبات ناصر جلد دوم ۳۲۸ خطبہ جمعہ ۲۷ ستمبر ۱۹۶۸ء ہر برکت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی مل سکتی ہے اور جس نے آپ کو اور آپ کے روحانی وجود کو چھوڑا اور اس سے منقطع ہو گیا اور اس سے قطع تعلق کر لیا وہ خدا تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق ہر قسم کی برکتوں اور فضلوں سے محروم ہو گیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیش اس بات کی توفیق عطا کرتا چلا جائے کہ ہم شیطانی زندگی پر خدا کی راہ میں موت کو ترجیح دینے والے ہوں اور اس کی راہ میں موت کو قبول کرنے والے اور اس کے فضل سے ایک نئی زندگی پائیں جو رحمتوں والی ہو جو انوار والی ہو، جو مسرتوں اور لذتوں والی ہو۔اللهم آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۹ /اکتوبر ۱۹۶۸ ء صفحه ۲ تا ۶ )