خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 315 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 315

خطبات ناصر جلد دوم ۳۱۵ خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء قبول کیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کا ایک حصہ اسے بنادیا جب میری اس انگلی میں خون چلتا ہے تو ہم کہ دیتے ہیں کہ یہ انگلی کا خون ہے ڈاکٹر ٹیسٹ لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے فلاں انگلی سے خون لیا یا کراچی میں مجھے ڈاکٹروں نے کہا کہ انگلی کے خون کی شکل اور ہوتی ہے۔اس لئے جب شکر یا یورک ایسڈ کے لئے خون ٹیسٹ ہوگا تو ہم انگلی کی بجائے خون کی نالی میں سوئی چبھو کر خون کھینچیں گے۔اب دیکھیں اس شریان میں خون کہاں سے آیا یہ خون تو مرزا ناصر احمد کا ہے اس انگلی کا خون اپنا خون نہیں اگر یہ انگلی مرزا ناصر احمد کے وجود سے کاٹ دی جائے تو اس میں خون نہیں ہوگا اگر یہ شریان مرزا ناصر احمد کے وجود سے علیحدہ کر دی جائے تو اس شریان میں کوئی خون نہیں رہے گا ، اسی طرح اگر ان لوگوں کا (جو اللہ تعالیٰ کی برکتوں کے پھیلانے کا موجب بنتے ہیں ) تعلق محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قائم نہ رہے تو پھر دیکھیں کوئی برکت کوئی فیض کوئی نور کوئی زندگی ان لوگوں میں باقی نہ رہے سب حیات، سب زندگی، سب انوار، سب برکات ،سب رحمتیں ، سب رافتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ہیں اور آپ ہی سے لے کر دوسرے لوگ انہیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں اور اس لئے پہنچاتے ہیں کہ وہ تمام ایک وجود بن گئے ہیں۔میں کسی دوسرے زاویہ نگاہ سے بات نہیں کر رہا میں صرف دعا کو مد نظر رکھ کر اسی زاویہ نگاہ سے بات کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے دعائیں کرنے والی ایک عالمگیر اور ہمہ گیر برادری کو قائم کیا ہے اور اسی جماعت کی دعائیں عام طور پر ( جب خدا چاہے اور اپنی منوانا نہ چاہے ) وہ قبول کرتا ہے اور جماعت کے کسی فرد کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ کہے کہ میں اتنا بلند اور ارفع اور متقی اور پرہیز گار ہوں اور یہ ہوں اور وہ ہوں، میری دعا قبول ہوئی ہے ہم اس سے کہیں گے کہ تم اس جماعت سے علیحدہ ہو جاؤ تو دیکھو تمہاری دعا ئیں کس طرح قبول ہوتی ہیں؟ اگر جماعت کے ساتھ مضبوط اتحاد قائم کر کے ہی دعا قبول ہوتی ہے تو معلوم ہوا کہ ساری دعائیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبول ہوتی ہیں کیونکہ جب کوئی آپ کی جماعت سے علیحدہ ہوتا ہے تو اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔آدھا مضمون میں نے بیان کر دیا ہے قرآن کریم کی بعض اور آئتیں بھی میں نے شروع میں پڑھ دی تھیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی اور زندگی دی تو انشاء اللہ اگلے جمعہ میں اس مضمون کو ختم