خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 304 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 304

خطبات ناصر جلد دوم ۳۰۴ خطبه جمعه ۲۰ ستمبر ۱۹۶۸ء اس کے متعلق قرآن کریم نے بڑی وضاحت سے ہدایت بھی دی ہے اور بڑی وضاحت سے اس صفت کو بیان بھی کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّ اللهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی رحمت کا مہبط بنا دیا ہے ہر آن آپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو رہی ہیں ان رحمتوں کو دیکھ کر فرشتوں کے دل خدائی حمد سے بھر جاتے ہیں اور وہ خدا کی رحمتوں کے نتیجہ میں جوش میں آتے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعائیں کرنے لگ جاتے ہیں اور چونکہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کو دیکھ کر فرشتے بھی ( جو حقیقی انسان سے کم درجہ پر ہیں ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعاؤں میں مشغول ہو جاتے ہیں اس لئے اے انسان! جسے ہم نے فرشتوں سے بھی افضل بنایا ہے تو بھی اس طرف متوجہ ہو۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِيمًا تم بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کے نشانوں کو دیکھ کر اور اس نکتہ کو سمجھ کر کہ کوئی فیض روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق قائم کئے بغیر انسان حاصل نہیں کر سکتا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا شروع کرو آپ کے لئے دعائیں کرو اور آپ کے لئے سلامتی مانگو۔غرض یہاں جماعت مومنین کو (جو ایک جسد اور ایک جسم بن گیا تھا ) یہ کہا کہ ہر وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے رہو اور ہر آن آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول رہو دوسری طرف مومنوں کو یہ خوشخبری دی کہ جب تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو گے اور آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول رہو گے تو تم یہ دیکھو گے کہ هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَ مَلَكَتْهُ اللہ تعالیٰ کے فرشتے تمہارے لئے بھی دعائیں کرنے لگ جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں تم پر بھی نازل ہونی شروع ہو جائیں گی اور اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جن ظلمات شیطانی سے تم اپنی کوشش اور مجاہدہ کے نتیجہ میں نجات حاصل نہیں کر سکتے تھے جب خدا تعالیٰ کے فرشتوں کی دعا ئیں تمہاری دعاؤں کے ساتھ مل جائیں گی اور اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی رحمت نازل ہو گی تو تم ان ظلمات سے ان اندھیروں سے ، ان جہالتوں سے نجات پا جاؤ گے اور ایک نور تمہیں عطا ہوگا۔وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِینَ رَحِيمًا اور ہم نے جو حکم دیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجو