خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 243
خطبات ناصر جلد دوم ۲۴۳ خطبہ جمعہ ۹ راگست ۱۹۶۸ء غیر معین بن جاتا ہے۔یہ جواب آپ نے اس وقت دیا اعتراض کرنے والوں کو کہ میں نے تمہیں کب کہا ہے کہ بارہ سے زیادہ نہیں کرنا میں نے تمہیں کہا ہے کہ کم سے کم بارہ دفعہ کہو بارہ سو دفعہ بارہ ہزار دفعہ کرو میں نے تمہیں کب منع کیا ہے جس میں جتنی ہمت ہو جتنا شوق ہو جتنا وقت ملے وہ زیادہ سے زیادہ خدا تعالیٰ کی تسبیح اور اس کی تحمید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنے میں خرچ کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔اگر میری طبیعت ٹھیک ہوئی تو میں مغرب کے بعد مجلس میں یا اللہ تعالیٰ نے صحت اور توفیق دی تو خطبوں میں یہ مضمون کراچی ہی میں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ نومبر ۱۹۶۸ء صفحه ۲ تا ۵)