خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 152 of 1058

خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 152

خطبات ناصر جلد دوم ۱۵۲ خطبه جمعه ۲۴ رمئی ۱۹۶۸ء حاصل کریں یعنی اس دنیا میں بھی با آرام زندگی پائیں اور اس دنیا میں بھی ابدی بقاء، لقا اور رضا ہمیں حاصل ہوتا کہ ہم اپنی زندگی کے مقصد اور مطلوب کو حاصل کر سکیں اور دنیا جوان راہوں کو پہچانتی نہیں اور ہمیں تمسخر اور استہزا سے دیکھ رہی ہے وہ دیکھے کہ خدا کی راہ میں ذلتیں اٹھانے والے ہی عزتوں کے وارث قرار دیئے جاتے ہیں اور اس کی راہ میں دکھ پانے والے ہی ابدی سرور اور لذت حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ دنیا کی بھی آنکھیں کھولے اور اپنے قرب کی راہوں کی طرف ان کو ہدایت دے اور انسانی زندگی کا جو مقصد ہے وہ ان کی زندگیوں میں بھی پورا ہو۔(آمین ) (روز نامه الفضل ربوه ۲۲ / جون ۱۹۶۸ صفحه ۲ تا ۴ )