خطباتِ ناصر (جلد 2۔ 1968ء، 1969ء) — Page 128
خطبات ناصر جلد دوم ۱۲۸ خطبہ جمعہ ۲۶ را پریل ۱۹۶۸ء ہمیں دکھائی جائیں تا کہ ہم اپنے بھائیوں سے پیچھے نہ رہ جائیں تو آپ نے انہیں فرمایا کہ تینتیں تینتیس بار سُبحَانَ الله اور اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اور چونتیس بار اللہ اکبر کہا کرو تو بڑی نیکیاں تمہاری لکھی جائیں گی اور تم بڑا ثواب اپنے رب سے حاصل کرو گے جب امیروں کو پتہ لگا اُنہوں نے بھی یہ ورد کر نا شروع کر دیا کیونکہ مسابقت کی روح اس خدا کی محبوب جماعت میں پائی جاتی تھی۔تو اگر چہ ذکر کثیر کا حکم ہے لیکن اس کثیر کو سمجھنے کے لئے مختلف مراتب کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے بعض لوگ ایسے بھی پائے جاتے ہیں کہ پندرہ ، ہیں، میں دفعہ اگر وہ تسبیح و تحمید کر لیں تو ان کا دل تسلی پکڑ جاتا ہے کہ ہمیں ذکر کثیر کا جوارشاد ہوا تھا اس کی ہم نے تعمیل کر دی اور بعض ایسے بھی ہیں کہ ہزاروں باران کی زبان پر خدا کی حمد آتی اور پھر بھی ان کے دل کو تسلی نہیں ہوتی کہ جو حکم ان کو ذکر کثیر کا دیا گیا تھا اس کی تعمیل صحیح معنی میں صحیح رنگ میں وہ کر بھی سکے ہیں کہ نہیں۔تو مختلف طبیعتیں ہیں مختلف تربیتی دوروں میں سے انسان گزرتا ہے اور خلیفہ وقت اور امام وقت کا یہ کام ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جماعت کو تربیت کے مقامات میں سے درجہ بدرجہ آگے ہی آگے لے جاتا چلا جائے تا کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے والی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی محبت انہیں بہت زیادہ مل جائے۔اسی لئے ایک وقت میں حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جماعت کو بارہ بارہ دفعہ تسبیح اور تحمید کی طرف توجہ دلائی تھی اور اب گزشتہ مہینے میں نے ساری جماعت کو اس طرف توجہ دلائی تھی کہ پچیس سال سے بڑی عمر کے احمدی دوست کم از کم دوسو بار تسبیح اور تحمید اور درود ان الفاظ میں پڑھیں۔جو الہاما حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئے تھے۔سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ محمد اور جو پچیس سال سے کم عمر کے ہیں ان کے تین درجے بنا کر میں نے معین کر دیا تھا کم سے کم کو۔اور جس وقت یہ اعلان ہوا تو بہت سے خطوط دوستوں کی طرف سے مجھے ملے ہماری جماعت میں وہ بھی ہیں جو ہزاروں مرتبہ خدا تعالیٰ کی تسبیح اور تحمید اور درود پڑھنے کی توفیق پاتے ہیں ایسے دوستوں نے مجھے لکھا کہ آپ کی یہ تحریک بڑی مبارک ہے ہم دوسو سے کہیں زیادہ بار پڑھتے تھے لیکن آپ کے توجہ دلانے پر ہم روزانہ تعہد کے ساتھ خدا تعالیٰ کی حمداور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم