خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 971
خطبات ناصر جلد اول ۹۷۱ خطبہ جمعہ ۱۷؍نومبر ۱۹۶۷ء ہر احمدی کو تکبر اور خود بینی سے بچنا چاہیے اور استغفار کی طرف بہت ہی متوجہ رہنا چاہیے خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ نومبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔کوئی دس دن ہوئے مجھے پیچش کا شدید حملہ ہوا تھا۔دورانِ سر تکلیف بھی رہی اور ضعف بھی بہت پیدا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔میری اور آپ کی دعاؤں کو سنا اور بیماری سے شفا عطا کی الْحَمْدُ لِلهِ عَلى ذلِكَ ابھی کچھ تھوڑی سی نقاہت باقی ہے انشاء اللہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بھی دور ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ کام کی توفیق دیتا چلا آرہا ہے اور آئندہ بھی اسی پر بھروسہ اور توکل ہے۔اس وقت میں اپنے دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہرفر دوا حد کو جواحمدیت کی طرف منسوب ہوتا ہے پوری توجہ کے ساتھ اور پوری کوشش کے ساتھ اور پوری ہمت کے ساتھ تکبر اور خود بینی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے اور استغفار کی طرف بہت ہی متوجہ رہنا چاہیے۔ایک متکبر اور خود بین انسان وہ ہے جو اپنی ذات میں کچھ کمال سمجھتا ہے اور کسی طاقت بالا سے کمال کے حصول کی احتیاج محسوس نہیں کرتا خود کو صاحب علم جانتا ہے اور وہ جو علوم کا منبع اور سر چشمہ ہے اس سے غافل رہتا ہے اس وہم میں مبتلا ہوتا ہے کہ وہ اپنی ذات میں منور ہے اور وہ جو زمین و آسمان کا نور ہے اس سے روشنی کے حصول کا خیال اس کے دل میں پیدا نہیں ہوتا اور خود کو