خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 925 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 925

خطبات ناصر جلد اول ۹۲۵ خطبه جمعه ۱۳ /اکتوبر ۱۹۶۷ء بشاشت قلبی کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر فضل عمر فاؤنڈیشن میں دل کھول کر حصہ لیں خطبه جمعه فرموده ۱۳ را کتوبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔گذشتہ جمعہ سے قبل بدھ یا جمعرات کو مجھے فلو کا حملہ ہوا تھا جس کی وجہ سے سر در داور طبیعت میں گھبراہٹ پیدا ہوئی اور گذشتہ جمعہ میں یہاں حاضر تو ہوا ثواب کی خاطر لیکن جمعہ پڑھا نہیں سکا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیماری بہت حد تک دور ہو چکی ہے لیکن ابھی تک میرے گلے پر کچھ اثر نزلہ کا ہے دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کامل صحت عطا کرے اور بہترین خدمت دین کی توفیق عطا کرتا چلا جائے۔اس کے علاوہ بعض دوستوں نے مندر خوا ہمیں دیکھی ہیں ہماری پھوپھی جان حضرت نواب امة الحفیظ صاحبہ نے کراچی میں کوئی خواب دیکھی وہاں سے انہوں نے مجھے ایک خط لکھا جو بعض وجو ہات کی بنا پر یہاں دیر سے ملاصبح ہی میں نے وہ خط پڑھا میں وہ خط دوستوں کو سنا دیتا ہوں تا دعا کی تحریک پیدا ہو حضرت پھوپھی جان صاحب لکھتی ہیں کہ وو مجھے صبح سے سخت پریشانی ہے آپ دو بکرے ربوہ جاتے ہی اپنا صدقہ کر دیں اور کچھ کھانا بھی غرباء کو کھلوا دیں۔نیز اپنی جان کی خاص حفاظت بھی کریں اور بزرگان