خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 77 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 77

خطبات ناصر جلد اول خطبہ جمعہ ۷ /جنوری ۱۹۶۶ء جماعت کے تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنی جد و جہد کو منظم کریں خطبہ جمعہ فرموده ۷ /جنوری ۱۹۶۶ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔عزیز و! یہ سالِ نو کا پہلا جمعہ ہے جس میں میں آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔میری طرف سے سال نو کی مبارک باد قبول کریں۔آپ بھی جو اس وقت میرے سامنے بیٹھے ہیں اور وہ تمام احمدی احباب بھی جو اکناف عالم میں پھیلے ہوئے ہیں اور قریہ قریہ میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔میری یہ مبارک با درسمی طور پر نہیں۔یہ تکلیف دہ خیال میرے دل کی گہرائیوں میں یکم جنوری سے ہی موجزن رہا ہے کہ گزشتہ سال جو گزرا ہے۔وہ ہم پر بڑا ہی سخت سال تھا۔اس نے ہمارے دلوں کو بری طرح زخمی کیا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے ہمارے زخمی دلوں پر تسکین کا پھا یہ رکھا اور اس نے ہمیں محض اپنے فضل سے اس صبر کی تو فیق عطا فرمائی۔جس سے وہ راضی اور خوش ہو جایا کرتا ہے۔اس لئے میری یہ مبارک باد رسمی طور پر نہیں بلکہ میں یہ مبارک بادا اپنے دل کی گہرائیوں سے پیش کرتا ہوں اور پھر برکت کے ہر معنی کے لحاظ سے پیش کرتا ہوں جب ہم کسی دن۔کسی زمانہ یا کسی سال کو مبارک کہتے ہیں تو اس سے ہمارا یہ مطلب ہوتا ہے کہ ان تمام معانی میں جن میں یہ لفظ اچھے طور پر بولا اور اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے۔وہ دن اور وہ