خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 900 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 900

خطبات ناصر جلد اوّل ۹۰۰ خطبہ جمعہ ۱۵ ستمبر ۱۹۶۷ء ان کو کسی منصوبہ کی طرف کسی امر کی طرف دعوت دوں خدا تعالیٰ کے منشا کے مطابق تو وہ سو فی صدی میرے ساتھ تعاون کرنے والے ہوں تا کہ ہمارا وہ مقصد ہماری زندگیوں میں حاصل ہو جائے ، کہ ہم اسلام کو تمام عالم میں غالب دیکھ لیں اپنی ان آنکھوں سے۔ہمارے دل یہ محسوس کر لیں کہ جس طرح ہمارے دل کی دھڑکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہے۔اسی طرح ہر دل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا ہو جائے۔اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے اور اللہ تعالیٰ جب تک مجھے زندگی دے، تو توفیق بھی عطا کرے کہ جس قسم کی رہبری کی اور قیادت کی آپ کو ضرورت ہے میں آپ کے لئے اس کے فضل سے اس کے سکھانے پر اس کی منشا کے مطابق وہ قیادت میں آپ کو دیتا چلا جاؤں۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )