خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 845 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 845

خطبات ناصر جلد اول ۸۴۵ خطبہ جمعہ یکم ستمبر ۱۹۶۷ء یورپ کے نو مسلم احمدی اپنے ایمان اخلاص اور قربانی میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ترقی کر رہے ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ یکم ستمبر ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔گذشته خطبہ جمعہ میں میں نے بتایا تھا کہ ایک خواب کی بنا پر میں چند رو یا احباب کی خدمت میں رکھنا چاہتا ہوں۔آج بھی میں اپنے اس خطبہ کو چند خوابوں اور رویا سے شروع کرنا چاہتا ہوں ویسے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بیسیوں مبشر خوا ہیں میرے سفر یورپ کے دوران اور واپسی کے بعد بھی دوستوں نے مجھے لکھی ہیں مردوں نے بھی خواہیں دیکھی ہیں اور ہماری احمدی بہنوں نے بھی خوا میں دیکھی ہیں۔بڑوں نے بھی دیکھی ہیں اور بچوں نے بھی دیکھی ہیں کہا گیا تھا کہ اس زمانہ میں بچے بھی نبوت کریں گے یعنی خبریں اللہ تعالیٰ سے حاصل کریں گے جو سچی ہوں گی اور جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ کی قدرت کا اور طاقت کا اظہار ہوگا۔آج کے لئے میں نے تین خوابوں کا انتخاب کیا ہے اور یہ تینوں خوا ہیں عورتوں کی ہیں۔ایک خواب میری بزرگ کی ہے، ایک میری بیوی کی ، ایک میری بچی کی ہے۔اصل غرض اس سفر کی کوپن ہیگن کی مسجد کا افتتاح تھا اور اس افتتاح سے میں یہ فائدہ اٹھانا چاہتا تھا کہ ان اقوام کے سامنے اللہ تعالیٰ کی اس مشیت کو کھول کر اور وضاحت سے رکھ دیا جائے کہ اسلام کے غلبہ کے