خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 803 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 803

خطبات ناصر جلد اوّل ۸۰۳ خطبه جمعه ۴ را گست ۱۹۶۷ء لیکن اس خلاء کو پر کرنے کے لئے بھی دعاؤں کی ضرورت ہے اور جو خواب میں نے شروع میں بیان کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میرے ذریعہ جماعت کو یہ توجہ دلائی ہے کہ اگر چہ کام بہت بڑا ہے اور ہم کمزور ہیں لیکن اگر ہم اپنے خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو جا ئیں تو خدا تعالیٰ معجزے دکھا کر اور ملائکہ کو نازل کر کے اور انذاری نشانات دکھا کر اسلام کی طرف ان اقوام کو متوجہ کر دے گا اور جو ہمارے دل کی خواہش ہے کہ یہ لوگ اسلام میں داخل ہوں پوری ہو جائے گی۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ دیا تھا کہ اسلام کے غلبہ کے ایسے سامان پیدا کر دیئے جائیں گے کہ دنیا کا کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہ کر سکے گا وہ سامان پیدا ہو جائیں گے۔یہی ہم پر پہلی اور آخری ذمہ داری دعا کی ہے۔ہمارا ہتھیار دعا ہی ہے جس سے کامیابی ہو گی۔ہماری تمام تدبیریں تبھی کامیابی کا منہ دیکھ سکیں گی اگر ہم اس کے ساتھ دعاؤں کو شامل کر لیں۔دعا ہی ہمیں دنیا میں فتح دے سکتی ہے۔ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور ان کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ اگست ۱۹۶۷ ، صفحه ۲، ۳)