خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 793
خطبات ناصر جلد اول ۷۹۳ خطبہ جمعہ ۱۴ / جولائی ۱۹۶۷ء احباب قرآن کریم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وابستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں خطبه جمعه فرموده ۱۴ جولائی ۱۹۶۷ء بمقام ہیگ۔ہالینڈ حضور اقدس نے انگریزی زبان میں ایک مختصر مگر ایمان افروز خطبہ ارشاد فر ما یا جس کا ملخص یہ ہے کہ احباب قرآن کریم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وابستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس کی برکات حاصل کرنے کے لئے جن وسائل اور طریقہ کار کی ضرورت ہے اس کو صحیح طور پر بروئے کار لا ئیں۔اس ضمن میں حضور نے عربی زبان سیکھنے کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا کہ انسان جب اس محنت اور کوشش کے نتیجہ میں ظاہری طور پر قرآن کریم تک پہنچنے کے قابل ہو جائے گا تو اس کے بعد اس کے لئے بطن قرآن اور اس کی دیگر گہرائیوں تک پہنچنے کی منزل بھی آسان اور قریب تر ہو جائے گی جو کہ اصل مقصود ہے۔یہ پاک اور اہم مقصد خدا تعالیٰ کے فضل کے بغیر حاصل ہو نا ممکن نہیں۔مگر اس کے فضلوں کو جذب کرنے کے لئے خلوص نیت کے ساتھ عملاً سچی محنت کی ضرورت بھی ہے جس کی طرف توجہ دینا ہمارا اولین فرض ہے۔روز نامه الفضل ربوه ۱۳ اگست ۱۹۶۷ ، صفحه ۳)