خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 791
خطبات ناصر جلد اول ۷۹۱ خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۶۷ء جاری ہو جائیں اور وہ باتیں جو ہیں وہ پوری ہو جائیں۔وہ بشارتیں جو ہیں ان کو ہماری آنکھیں اسی کے مطابق ہوتا دیکھ لیں جو ہمیں بتایا گیا ہے تو ہماری یہ خواہش ہے اور ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ہونی چاہیے کہ ایسا ہو۔شاید کچھ زیادہ تفصیل ہوگئی ہے تفصیل میں صرف اس لئے جارہا ہوں کہ شاید اس کے نتیجہ میں آپ پہلے سے بھی زیادہ دعائیں کرنے لگیں کہ اس وقت دعاؤں کی بڑی ضرورت ہے، دعاؤں کی ضرورت ہے۔اس سفر کو کامیاب کرنے کے لئے بھی کہ بغیر دعا کے ہمارا کوئی سہارا نہیں ہے۔دعاؤں کی ضرورت ہے غلبہ اسلام کے لئے بھی کہ آج سب سے زبر دست ہتھیا را سلام کو اللہ تعالیٰ نے دعا کا ہی دیا ہے اور دعا کی ضرورت ہے آج انسان کو کہ اگر آج کی دعا ئیں اس کے حق میں قبول نہ ہوئیں تو خدا تعالیٰ کے قہر کا فیصلہ ان کے حق میں جاری ہو جائے گا۔پس ہر نقطہ نگاہ سے دعائیں کریں دعائیں کریں پھر دعا میں کریں کہ اللہ تعالیٰ کا عرش جنبش میں آجائے اور وہ یہ سمجھے کہ میرے بندوں نے اپنی زاری کو انتہا ء تک پہنچایا اس لئے میں بھی اب اپنے رحم کو اپنی انتہا ء تک پہنچاؤں گا۔谢谢谢 از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )