خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 775
خطبات ناصر جلد اول ۷۷۵ خطبہ جمعہ ۷ جولائی ۱۹۶۷ء غلبہ اسلام خدا تعالیٰ کے فیصلہ کے مطابق اس دنیا میں ضرور ہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اُس کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی خطبه جمعه فرمودہ ۷ / جولائی ۱۹۶۷ ء بمقام کراچی تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔دوست جانتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ کل صبح اُداس مگر پر امید اور پریقین دل کے ساتھ یورپ کے سفر پر میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ روانہ ہورہا ہوں۔اس سفر کی وجہ تو یہ بنی کہ کوپن ہیگن میں ہماری احمدی بہنوں کے چندہ سے ایک مسجد تیار ہو رہی ہے جو قریباً مکمل ہو گئی ہے۔اس مسجد کے افتتاح کے لئے بعض دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ مجھے وہاں جانا چاہیے مسجد کے افتتاح کا تو ایک بہانہ ہے۔کیونکہ خدا کے گھر کا انسان نے کیا افتتاح کرنا ہے۔لیکن اس خیال سے کہ یہ ایک تقریب باہر سفر کی پیدا ہوگئی ہے۔اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔وہاں جانے کا پروگرام بنایا ، ایسے وقت میں بنایا کہ جب مشرق وسطی کے حالات ابھی پوری طرح خراب نہ ہوئے تھے۔لیکن آثار سے یہ ظاہر ہورہاتھا کہ وہاں جنگ غالباً شروع ہو جائے گی۔اس لئے ہم نے راستہ لیا ہے۔طہران، ماسکو، فرینکفورٹ کا۔اس وقت بھی میں نے ہدایت دی تھی کہ یہ راستہ اختیار کیا جائے مشرق وسطی کے بعض ملکوں میں جو فلائٹس اُترتی ہیں وہ راستہ نہ لیا جائے اب تو بعض ایروڈ رام اسلامی ملکوں کے پھر کھل گئے ہیں (ہوائی جہازوں کے لئے ) لیکن