خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 719
خطبات ناصر جلد اوّل ۷۱۹ خطبہ جمعہ ۲۶ رمئی ۱۹۶۷ء ایسے طریق پر یہ حفاظت کی کہ کوئی عقل مند شخص اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ جو قرآن کریم کی حفاظت کی گئی ہے وہ کسی انسانی تدبیر کا نتیجہ نہیں ہے محض اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ اور خاص اس کی حفاظت کی وجہ سے ہے جس کا اس نے وعدہ دیا تھا وہ اپنے وعدوں کا سچا ، اپنے قول کا صادق ہے اس نے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا۔اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ یہ دعا کرتے رہنا چاہیے کہ ہمیں بھی وہ ان بندوں میں شامل کر لے کہ جن کے ذمہ وہ یہ لگائے کہ قرآن کریم کی معنوی حفاظت کر دو یعنی صحیح علم قرآن وہ حاصل کرنے والے ہوں۔اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی کرنے والے نہ ہوں اپنے دنیوی مطلب کے حصول کے لئے قرآن کریم کو استعمال کرنے والے نہ ہوں۔بلکہ قرآن کریم کے حقیقی علوم وہ اپنے رب سے سیکھنے والے ہوں اور خدا تعالیٰ کے ان پیاروں میں شامل ہوں جن پر خدا تعالیٰ اپنا فضل کرتا اور ان کے ذریعہ سے اس عظیم کتاب مکنون کے علومِ ضروریہ کے چہرہ سے پردوں کو ہٹا تا ہے اور وہ ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کر لے جن کی زبان پر تو قرآن ہوتا ہے لیکن جن کا دل قرآن کے نور سے خالی ہوتا ہے۔روزنامه الفضل ربوه ۴ جون ۱۹۶۷ ، صفحه ۱ تا ۵)