خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 692
خطبات ناصر جلد اول ۶۹۲ خطبه جمعه ۱۲ رمئی ۱۹۶۷ لاکھوں مقدس جو پیدا ہو چکے ہیں اور ہورہے ہیں اور آئندہ ہوں گے ان مقدسوں کے گروہ میں ہمیں شامل کرے اور شامل رکھے ہم دنیا کی تعریف نہیں چاہتے۔لیکن خدا ایسے سامان پیدا کر دے کہ وہ ہمارے دل کی کسی نیکی کی خواہ وہ رائی کے دانہ کے برابر ہی کیوں نہ ہو شناخت کرنے لگے اور اس رائی کے دانہ کے برابر نیکی کا بدلہ پیار و محبت سے دے اور ہم سے راضی ہو جائے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۱ رمئی ۱۹۶۷ء صفحه ۱ تا ۵) 谢谢谢