خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 637
خطبات ناصر جلد اول ۶۳۷ خطبہ جمعہ ۳۱ مارچ ۱۹۶۷ء جو ہر وقت اپنے محبوب کے گرد گھومتی رہے گی اور اس کے آستانہ کا بوسہ لیتی رہے گی۔ایک طرف وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یاد کو تازہ رکھنے والی ہوگی اور دوسری طرف وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کو نہایت شان کے ساتھ ظاہر کرنے والی ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے اس قسم کی ایک قوم پیدا کر دی۔صرف پہلے زمانہ میں ہی نہیں صرف عرب میں بسنے والوں میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر خطہ میں اور قیامت تک ہر زمانہ میں جو ابراہیمی عشق اور جو ابرا نہیمی محبت اپنے رب کے لئے رکھتے ہوں گے وہ اس کی راہ میں ہر قسم کی قربانیاں دینے والے ہوں گے۔باقی انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں۔وَبِهِ التَّوْفِيقُ) روز نامه الفضل ربوه ۲۳ را پریل ۱۹۶۷ء صفحه ۱ تا ۴)