خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 611
خطبات ناصر جلد اول ۶۱۱ خطبہ جمعہ ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسی قوم بنایا ہے جو اپنے اموال خدا تعالیٰ کی راہ میں پانی کی طرح بہاتی ہے فرمائی۔خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ مارچ ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت إِنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوايُوتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَلَا يَسْلُكُمْ أَمْوَالَكُمْ - إِنْ يَسْتَلكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ - هَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَونَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمِنْكُمْ مَنْ يَبْخَلُ وَمَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَنْ نَّفْسِهِ ۖ وَاللَّهُ الْغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاءِ وَ إِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَ كُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُم۔(محمد : ۳۷ تا ۳۹) اس کے بعد فرمایا:۔کھانسی کو تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت آرام ہے لیکن جو دوائی تجویز کی گئی تھی اور جس کا میں نے استعمال کیا اس کے نتیجہ میں ضعف کافی ہو گیا تھا جو ابھی باقی ہے دوائی تو اب میں نہیں کھا رہا اس کا کورس ختم ہو گیا ہے لیکن اس نے ضعف بہت کر دیا ہے۔دعا کریں اور میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ اور طاقت کے ساتھ اپنے سلسلہ کی اور اپنے بھائیوں کی خدمت