خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 569 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 569

خطبات ناصر جلد اول ۵۶۹ خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ جنوری ۱۹۶۷ء تمہارا بچاؤ اس چیز میں ہے کہ خدا تعالیٰ کی عطا کو اس کی رضا کے حصول کے لئے خرچ کرو فرمائی۔خطبه جمعه فرمود ه ۲۰ /جنوری ۱۹۶۷ء بمقام مسجد مبارک۔ربوہ تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت قرآئینہ کی تلاوت قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ آمَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَ يُنْفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ عَلَانِيَةً مِنْ قَبْلِ أنْ يَأْتِي يَوْمَ لا بَيْعَ فِيْهِ وَلَا خِلل - (ابراهيم : ۳۲) اس کے بعد فرمایا:۔یہ آیت قرآنیہ جو میں نے اس وقت پڑھی ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے کہ جب تمہارے تکبر ، تمہارے فخر، تمہاری مبابات، تمہاری ریا، تمہارے نفاق ، تمہاری منافقانہ اور فتنہ انداز باتیں، نمازوں میں تمہاری سستیاں ، دیگر اعمال بجا لانے میں تمہاری غفلتیں غرضیکہ تمام کو تا ہیاں اور خطائیں تمہارے بڑے اعمال کے بدنتائج تمہارے سامنے نہایت ہولناک شکل میں کھڑے ہوں گے اور تم میں سے ہر ایک یہ چاہے گا ( جب وہ اپنے اعمال کے بدنتائج کو اپنے سامنے دیکھے گا ) کہ کاش اگر زمین بھر سونا بھی میرے پاس ہوتا ، تو آج میں اپنے رب سے یہ سودا کرتا کہ اے میرے رب ! مجھ سے یہ سونا لے لے اور