خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 557 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 557

خطبات ناصر جلد اول ۵۵۷ خطبہ جمعہ ۶ / جنوری ۱۹۶۷ء چاہتے ہو کہ ہر روز تمہارا خدا تمہارے لئے اپنی تقدیر کی تاریں ہلائے تو تمہیں ہر رات کو لَيْلَةُ الْقَدْرِ بنانا پڑے گا۔اگر تم اپنی ہر رات کو لیلة القدر نہیں بناتے۔بلکہ غفلت میں اور سوتے ہوئے سارے سال کی راتوں کو گزار دیتے ہو تو ایک لَیلَةُ الْقَدْرِ سے تمہیں کیا فائدہ؟ پس اگر میرا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو۔اگر روحانی ترقیات چاہتے ہو تو تمہارے لئے ضروری ہے کہ تمہاری ہر رات لیلة القدر کی کیفیت رکھتی ہو اور تمہارا ہر دن جمعتہ الوداع کی کیفیت رکھتا ہو۔اگر تم ایسا نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ کی رضا کو نہیں پاسکو گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں وہ راہیں دکھائے جن پر چل کر ہم اس کے قرب اور اس کی رضا اور اس کے دیدار کو حاصل کر سکیں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۱؍ جنوری ۱۹۶۷ء صفحه ۲، ۳) 谢谢谢