خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 532 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 532

خطبات ناصر جلد اوّل ۵۳۲ خطبه جمعه ۲۳ / دسمبر ۱۹۶۶ء پیمانے ہیں لیکن چونکہ اس وقت میں اپنے دوستوں کو جلسہ سالانہ کے متعلق توجہ دلانا چاہتا ہوں ، اس کے لئے میں نے اسی ایک پیمانہ کا ذکر کیا ہے۔دوستوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اس سال جلسہ سالانہ پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں۔اللہ تعالیٰ کے وعدے (جیسا کہ میں نے بتایا ہے) ضرور پورے ہوتے ہیں۔لیکن ان وعدوں کا پورا ہونا انسان کو غافل نہیں کیا کرتا۔کیونکہ جس طرح اس دنیا کے درختوں کے اندر ہمیں سوکھی ٹہنیاں نظر آتی ہیں۔اسی طرح الہی سلسلوں کے اندر بھی ہمیں کچھ خشک ٹہنیاں نظر آتی ہیں۔ہمیں ہمیشہ اس بات سے خوف کھاتے رہنا چاہیے اور ڈرتے رہنے چاہیے کہ کہیں اپنی بدقسمتی اور اپنی غفلت اور اپنے گناہ اور اپنی بے پرواہی کے نتیجہ میں ہم ہی وہ خشک ٹہنیاں نہ بن جائیں اس کے لئے ہر فرد بشر کو جو احمدیت کی طرف منسوب ہوتا ہے کوشش کرنی چاہیے کہ وہ ان مبارک ایام میں اپنے چھوٹے چھوٹے ہر جوں کا خیال نہ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ابراہیم محمدی قرار دیا ہے۔جلسہ سالانہ میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کریں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس طرح تمام انبیاء کو اپنے وجود میں لئے ہوئے تھے اسی طرح تمام انبیاء کا وجود مختلف وقتوں میں ایک ایک دو دو نبیوں کی شکل میں بطور ظل کے اُمت محمدیہ میں پیدا ہوتا رہا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل ظل تھے۔اس لئے آپ کے وجود میں تمام انبیاء کی شکل ہمیں نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کے الہامات میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو مختلف انبیاء کا نام دیا ہے اور یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ظلیت کے طفیل ہے آپ کو ابراہیم بھی کہا گیا ہے اور جس طرح ہم آپ کو مسیح محمدی کہتے ہیں اسی طرح ہم آپ کو ابراہیم محمدی بھی کہہ سکتے ہیں پس اے ابراہیم محمدی کے پرندو! تمہارا وہ زبر دست امام جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر پورے طور پر عمل کرتے ہوئے اور آپ میں کلی طور پر نہاں ہو کر آپ ہی کی چادر اوڑھی اور خدا تعالیٰ کے الہامات میں اسے مختلف انبیاء کے ناموں سے پکارا گیا ہے آپ کو آواز دے رہا ہے کہ اس جلسہ میں جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے مطابق اعلائے کلمہ اسلام کے لئے جاری کیا گیا ہے شمولیت کے لئے اپنا ہر ج کر کے بھی مرکز میں آؤ۔جماعت کے دوستوں کو یہ