خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 325 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 325

خطبات ناصر جلد اول ۳۲۵ خطبہ جمعہ ۲۲؍جولائی ۱۹۶۶ء قرآن کریم کی دس صفات حسنہ جن سے اس کی عظمت وشان کا اظہار ہوتا ہے خطبه جمعه فرموده ۲۲ جولائی ۱۹۶۶ء بمقام گھوڑ اگلی۔مری تشہد تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ حم السجدۃ کی یہ پہلی تین آیات کی تلاوت فرمائی۔حم - تَنْزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - كِتَب فَصَلَتْ أَيْتُهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ - بَشِيرًا وَ نَذِيرًا ۚ فَاَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ۔( حم السجدة : ۲ تا ۵ ) پھر فرمایا۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم ہی میں اس کلام مجید کی عظمت اور اس کی شان اور اس کے فوائد اور اس کی روحانی تا شیروں کو مختلف پیرایوں میں بڑے زور کے ساتھ ، بڑی وضاحت کے ساتھ ، بڑی فصاحت کے ساتھ بیان کرتا ہے۔ان مختصر سی تین آیات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی دس صفاتِ حسنہ بیان کی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔(1) تَنْزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ـ پہلی صفت اس کتاب ، اس قرآن کی یہ ہے کہ یہ تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمٰن ہے۔الرَّحْمٰنِ خدا کی طرف سے اسے نازل کیا گیا ہے اور رحمن خدا کی رضا