خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 285
خطبات ناصر جلد اوّل ۲۸۵ خطبہ جمعہ ۱۰ جون ۱۹۶۶ء اثر پڑتا ہے۔پس ہر احمدی اور ہر جماعت کے لئے ضروری ہے کہ جب کوئی اجنبی اسے نظر آئے تو وہ اس سے تعلق قائم کرے اور اگر اسے کوئی ضرورت ہو تو اس کو پورا کرے اگر اسے کوئی ضرورت نہ ہوگی تو بھی اس کے دل پر اس کا اچھا اثر پڑے گا اور وہ کہے گا کہ یہ لوگ مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔مسافر شخص فوراً پہچانا جاتا ہے تو جب احمدی دوست کسی ایسے شخص سے ملیں تو چاہیے کہ وہ احمدی اور اسلامی اخلاق کا نمونہ اس کے سامنے پیش کریں اور ابن السبیل کے لئے اپنے وقت اور اپنے مال کو قربان کرنے کے لئے تیار رہیں۔اگر وہ ایسا کریں گے تو خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کے وارث ہو جائیں گے۔دعا ہے کہ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے جو ذمہ داریاں ہم پر عائد کی ہیں وہی ہمیں توفیق دے کہ ہم انہیں ایسے طریق سے پورا کرنے والے ہوں کہ وہ ہم سے خوش ہو جائے اور اس کی رضا ہمیں حاصل ہو۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ جون ۱۹۶۶ ء صفحه ۲ تا ۴)