خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 259 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 259

خطبات ناصر جلد اول ۲۵۹ خطبہ جمعہ ۲۰ مئی ۱۹۶۶ء اتنی دعائیں کریں کہ بس مجسم دعا بن جائیں اور غلبہ اسلام کی خاطر اپنی قربانیوں کو نقطۂ عروج تک پہنچا دیں خطبه جمعه فرموده ۲۰ رمئی ۱۹۶۶ء بمقام مسجد پیدرآباد تشہد ، تعوذ اور تلاوت فاتحہ شریف کے بعد فرمایا:۔آج میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک عظیم الشان پیشگوئی کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک سو سال بعد پوری ہوئی۔یا یوں کہنا بجا ہوگا کہ ایک سوسال کے بعد اللہ تعالیٰ نے اسے اس رنگ میں پورا کیا کہ اس کی پہلی چمکار دکھا دی کیونکہ اس پیشگوئی کے ساتھ تعلق رکھنے والی اور بھی بہت سی چمکاریں ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گی اور بڑی شان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی اور دنیا پر ثابت کر دیں گی کہ اللہ تعالیٰ واقعی سب قدرتوں کا مالک اور اپنے وعدوں کا سچا ہے جو کہتا ہے پورا کرتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جس سنہ میں بیعت لی اس سے بھی قریباً ہمیں اکیس سال پہلے ایک واقعہ یہ پیش آیا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نئے نئے مولوی بن کر بٹالہ میں آئے۔وہاں کے لوگوں نے ان کی بعض باتوں کو قبول نہ کیا بلکہ برا مانا اور ایک صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے خلاف اسلام باتیں بٹالہ میں پھیلا نا شروع کی ہیں اس لئے آپ بٹالہ تشریف لے چلیں اور ان کا