خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 1023 of 1056

خطباتِ ناصر (جلد 1 ۔1965ء تا 1967ء) — Page 1023

خطبات ناصر جلد اول ۱۰۲۳ خطبہ جمعہ ۲۲؍ دسمبر ۱۹۶۷ء وہ منور ہوں جس نور سے تو انہیں منور کرنا چاہتا ہے اور اس عطر سے وہ ممسوح ہوں جو عطر اور جو خوشبو تو آج دنیا میں اسلام کے ذریعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت سے پھیلانا چاہتا ہے۔پس اپنے لئے اور اپنوں کے لئے دعائیں ضرور کریں۔لیکن خاص طور پر بہت زیادہ دعا ئیں بنی نوع انسان کے لئے کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہدایت کے سامان پیدا کر دے اور اس ہلاکت سے وہ بچائے جائیں جس کے متعلق ہمیں خبر دی گئی ہے کہ وہ قیامت کا نمونہ ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔روزنامه الفضل ربوه ۳۰؍ دسمبر ۱۹۶۷ء صفحه ۱ تا ۳)