خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 69
خطبات ناصر جلد دہم ۶۹ خطبہ عیدالفطر ۱٫۱۸ کتوبر ۱۹۷۴ء احمدی کی حقیقی عید اس کی دعائیں قبول ہو کر ہوتی ہے خطبہ عید الفطر فرموده ۱/۱۸اکتوبر ۱۹۷۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیت کریمہ پڑھی۔وَ مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ مِنَ اللهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي بَايَعْتُم بِهِ ۖ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (التوبة: ١١١) پھر حضور انور نے فرمایا:۔کئی ہفتوں کے بعد چھوٹے بچوں کو مسجد میں شور مچانے کا موقع ملا تھا اور انہوں نے اس سے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔احمدی مستورات کے لئے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عید کی نماز میں تو ان کو شمولیت کی اجازت دی گئی تھی مگر اب وہ جمعہ کی نماز میں جیسا کہ کئی ہفتوں سے ہمارا دستور چلا آ رہا ہے، شامل نہیں ہوں گی۔آج عید الفطر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کے لئے یہ عید مبارک کرے۔آج وہ عید ہے جو ماہ رمضان کے بعد آئی ہے۔رمضان وہ مبارک مہینہ ہے جس میں بہت سی عبادتیں اکٹھی کی گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول کر کے ہمارے لئے حقیقی عید کے سامان پیدا کرے۔آج عید ہے اور یہ وہ عید ہے جو اس رمضان کے بعد آئی ہے جس میں ہم نے علاوہ اور