خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 846 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 846

خطبات ناصر جلد دہم ۸۴۶ خطبہ نکاح ۱۱ را پریل ۱۹۸۲ ء کرنے والا نہ ہو جو مجھے درپیش ہے تو اس لڑکی کے دل میں میری نفرت پیدا کر دے۔اللہ تعالیٰ نے توفیق دی۔میں نے چالیس دن تک بڑی ہی دعائیں کیں۔یہ چالیس دن ایک لمبی کتاب بن جاتی ہے اپنے حقائق کے لحاظ سے مختصراً یہ کہ اپنے بچوں کو اعتماد میں لیا۔ان سے بھی مشورے کئے۔ان سے بھی دعائیں کروائیں۔ایک دوست نے مجھے خط لکھا کہ مجھے ( سات دن کے لئے میں نے کہا تھا۔میں تو چالیس دن دعائیں کر رہا تھا ) بتایا گیا ہے کہ آپ کی یہ دعا کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة: 1 ) کہ جو میرا فیصلہ ہو وہ درست ہو۔صراط مستقیم مجھے دکھا وہ قبول کی جائے گی اور چونکہ نام تو بتایا ہی نہیں تھا۔نہ مجھے پتہ تھانہ میں دعا کرنے والا جانتا تھا نہ جن تین کو میں نے لکھا تھاوہ جانتے تھے۔صوفی غلام محمد صاحب کو میں نے لکھا۔عبدالمالک خان صاحب کو لکھا اور شیخ محمد احمد صاحب مظہر کو لکھا اور نام بیچ میں تھا ہی نہیں اور نہ نام ان کو اللہ تعالیٰ نے کوئی بتا یا۔صفات بتادیں۔صوفی غلام محمد صاحب کو یہ بتایا گیا کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا قبول کی جائے گی اور ایک ایسی لڑکی سے رشتہ ہو گا جو نہ بچی ہے نہ بوڑھی اور جو وحدانیت کے قیام کے لئے موجودہ مہم، مہدی علیہ السلام کے ذریعہ جو چلائی گئی ، اس میں، اس مہم کے لئے وہ اپنی زندگی کو وقف کرے گی اور اپنی خواہشات کو قربان کرے گی اور بڑا نور پھیلا ہوا ہے اور بشارت۔مولوی عبدالمالک خان صاحب نے خواب دیکھی۔تعطیر الا نام میں (جو تعبیر نامہ ہے ) اس میں انہوں نے دیکھا تو بہت سی تعبیریں ہیں۔ساری ہی اچھی اور ساتھ یہ بھی کہ زوجہ ملے گی۔ان کا دماغ اس طرف گیا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اجازت دی ہے شادی کرنے کی۔شیخ محمد احمد صاحب مظہر نے خواب دیکھی یا نہیں دیکھی۔مجھے یہ لکھا ۲ ۳:۴:۸ کو۔"عاجز نے مسلسل دعا کی ہے۔عاجز کو پورا انشراح اور اطمینان ہے کہ زیر نظر تجویز (لڑکی نہیں یعنی تجویز۔شادی کرنا) نہایت ضروری اور کاموں میں سہولت پیدا کرنے والی ہے اور جماعت کے لئے مفید تفصیل بیان کرنا ضروری نہیں۔اللہ تعالیٰ اس کی تکمیل اپنے خاص فضل و کرم سے فرمائے۔وَاللهُ الْمُوَفِّق