خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 843 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 843

خطبات ناصر جلد دہم ۸۴۳ خطبہ نکاح ۱۱ را پریل ۱۹۸۲ء خلیفہ وقت کی بیوی کی حیثیت خلافت اور جماعت کی مستورات کے درمیان ایک رابطہ کی ہوتی ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۱ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضورانور نے بروز اتوار بعد نماز عصر اپنے نکاح ثانی کا اعلان فرمایا۔آیات مسنونہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔جس طرح دنیا میں تمام انسانوں کے چہرے مختلف ہوتے ہیں اسی طرح کم و بیش تمام انسانوں کی ذمہ داریاں بھی مختلف ہوتی ہیں اور اس لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے یہ انتظام کیا ہے کہ جو دعاؤں کے ساتھ اپنے جیون ساتھی کی تلاش کرتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسا ساتھی عطا کر دیتا ہے جو ذمہ داریوں کے نباہنے میں اس کی پوری طرح مدد کرنے والا ہو۔جہاں تک میرا تعلق ہے میں علی وجہ البصیرت اس حقیقت کی شہادت دے سکتا ہوں۔۴۷ سال تک منصورہ بیگم نے میرا ساتھ دیا بیوی کی حیثیت میں اور ۴۷ سال میں جو بدلتی ہوئی ذمہ داریاں میرے کندھوں پر پڑیں، ان بدلتی ہوئی ذمہ داریوں میں پوری طرح میری مد اور معاون بنیں اور ہر لحاظ سے مجھے بے فکر کر دیا تا کہ میں اور وہ مل کر اس ذمہ داری کو نباہ سکیں جو اللہ تعالیٰ بدلی ہوئی شکل میں وقتا فوقتا ہم پر ڈالتا رہا لیکن ہر انسان نے جو اس جہان میں پیدا ہوتا ہے ایک دن اس جہان کو چھوڑ بھی دینا ہے۔کبھی خاوند پہلے چلا جاتا ہے بیوی پیچھے رہ جاتی ہے کبھی