خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 805
خطبات ناصر جلد دہم ۸۰۵ خطبہ نکاح ۲ رمئی ۱۹۷۹ء اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت با برکت کرے خطبه نکاح فرموده ۲ رمئی ۱۹۷۹ ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب از راه شفقت مکرم مولا نا محمد صدیق صاحب شاہد سابق انچارج مبلغ امریکہ وسیرالیون کی بچی کے نکاح کا اعلان فرمایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔عزیزہ مکرمہ عائشہ الہی صاحبہ جو مکرم محترم محمد صدیق صاحب شاہد ساکن ربوہ کی بچی ہیں کا نکاح عزیزم مکرم مقصود احمد صاحب قمر ابن مکرم محترم غلام نبی صاحب ساکن شیخو پورہ سے پانچ ہزار روپے مہر پر قرار پایا ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو بہت بابر کت کرے مکرم محترم محمد صدیق صاحب شاہد واقف زندگی ، خادم سلسلہ عالیہ احمد یہ ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی اولادکو بھی اپنی معرفت عطا کرے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیار ان کے نصیب میں ہو اور وہ بھی دین کے خادم بنیں اور بنی نوع انسان کی خدمت میں اپنی زندگیاں گزارنے والے ہوں۔ایجاب و قبول کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔اب دعا کر لیتے ہیں۔اور پھر حضور انور نے حاضرین سمیت اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴ مئی ۱۹۷۹ ، صفحه ۲)