خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 803 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 803

خطبات ناصر جلد دہم ۸۰۳ خطبہ نکاح ۱۳ را پریل ۱۹۷۹ء ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھنے والوں کو ہمیشہ یہ سمجھ اور عقل عطا کرتا رہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے والے ہوں اور جو حقیقی خوشیاں خدا تعالیٰ نے امت مسلمہ کے لئے پیدا کیں اور جو خوشیاں بانٹنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں اولاد پیدا ہوئی۔وہ اپنی اس ذمہ واری کو سمجھنے والے ہوں اور ان کی نسل اسلام کی خادم اور خدا تعالیٰ کی مخلوق کی خادم ہو۔ایسی ہی نسل ہمیشہ آگے چلے اور چلتی رہے۔تو اس دعا کے ساتھ اور اس نصیحت کے ساتھ میں اس وقت اس نکاح کا اعلان کرتا ہوں۔بہ نکاح ہے میرے چھوٹے بھائی مرزا مبارک احمد صاحب کے بیٹے کا میرے چھوٹے بھائی مرزا حنیف احمد صاحب کی بیٹی کے ساتھ۔عزیزہ مکر مہ امۃ المومن حنا صاحبہ جو مکرم مرزا حنیف احمد صاحب کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح عزیزم مکرم مرزا خالد تسنیم احمد صاحب جو مکرم محترم مرز امبارک احمد صاحب کے صاحبزادے ہیں سے پندرہ ہزار روپے مہر پر قرار پایا ہے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے جملہ حاضرین سمیت دعا فرمائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۱/۲۶ پریل ۱۹۷۹ء صفحه ۵،۴)