خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 769 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 769

خطبات ناصر جلد دہم ۷۶۹ خطبہ نکاح ۱۰ نومبر ۱۹۷۷ء اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو ہر چار خاندانوں کے لئے رحمت اور فضل کا باعث بنائے اور خطبہ نکاح فرموده ۱۰ نومبر ۱۹۷۷ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز مغرب درج ذیل دو نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ نعیمہ جبیں صاحبہ بنت مکرم محترم عبد المنان صاحب ربوہ کا نکاح تین ہزار روپیہ مہر پر مکرم محمد اجمل صاحب ابن مکرم محترم خیر الدین صاحب ربوہ سے۔۲- محتر مہ امتہ الرحمن صاحبہ بنت مکرم محترم محمد اکرم خاں صاحب لاہور کا نکاح دس ہزار روپیہ مہر پر مکرم افتخار احمد صاحب ابن مکرم محترم فضل کریم صاحب ساکن لاہور سے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اس وقت میں دو نکاحوں کا اعلان کروں گا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان رشتوں کو بہت بابرکت کرے اور ہر چار خاندانوں کے لئے رحمت اور فضل کا باعث بنائے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے ان رشتوں کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه ۳۰/نومبر ۱۹۷۷ ء صفحه ۲)