خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 723
خطبات ناصر جلد دہم ۷۲۳ خطبہ نکاح ۹ / مارچ ۱۹۷۶ء رضی اللہ عنہا کے بھائی کے نواسے کو جو واقف زندگی ہے وقف کی روح کے ساتھ وقف کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ اس رشتے سے ایک ایسی نسل چلائے جو انسانیت کی خادم ہو اور نیکی اور تقویٰ کے معاملات میں نوع انسانی سے تعاون کر کے ان کے مقام کو بلند کرنے کی کوشش کر نے والی ہو۔ایجاب وقبول کے بعد اس رشتے کے بہت ہی بابرکت اور مثمر ثمرات حسنہ ہونے کے لئے حضور نے حاضرین سمیت دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوہ ا ارمئی ۱۹۷۶ء صفحہ ۶)