خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 671
خطبات ناصر جلد دہم ۶۷۱ خطبہ نکاح ۵ /جنوری ۱۹۷۴ء مجاہدین قربانیاں دیتے ہوئے غلبہ اسلام کی شاہراہ پر چلتے رہتے ہیں خطبہ نکاح فرموده ۵ /جنوری ۱۹۷۴ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا۔۱۔محترمہ امتہ الکریم نزہت صاحبہ بنت مکرم حافظ بشیر الدین عبید اللہ مبلغ گیمبیا کا نکاح تین ہزار روپے حق مہر پر محترم مفتی احمد صادق صاحب شاہد ابن مکرم حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ربوہ سے۔۲۔محترمہ صاحبزادی امتہ الناصر تبسم صاحبہ بنت مکرم کرنل صاحبزادہ مرزا داؤ د احمد صاحب کراچی کا نکاح بارہ ہزار روپے حق مہر پرمحترم سید شاہد حامد صاحب ابن مکرم سید عبدالجلیل صاحب سے۔۔محترمہ صاحبزادی امتہ الواسع رعنا صاحبہ بنت مکرم نواب مسعود احمد خان صاحب ربوہ کا نکاح گیارہ ہزار روپے حق مہر پر محترم ملک خالد احمد صاحب زفر ابن مکرم ملک عمر علی صاحب مرحوم سے۔۴۔محترمہ صادقہ مرزا صاحبہ بنت مکرم مرزا عطاء الرحمان صاحب ربوہ کا نکاح گیارہ ہزار روپے حق مہر پر محترم لیفٹینٹ عبدالبصیر جی صاحب ابن مکرم گروپ کیپٹن عبد الحئی صاحب ربوہ سے۔حضور انور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔اس وقت میں چار نکاحوں کا اعلان کروں گا۔یہ سارے نکاح مختلف وجوہات کی بنا پر