خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 645 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 645

خطبات ناصر جلد دہم ۶۴۵ خطبہ نکاح ۹/ جولائی ۱۹۷۳ء جو مکرم و محترم چوہدری رحمت اللہ صاحب باجوہ کی صاحبزادی ہیں۔چوہدری صاحب آج کل منڈی بہاؤالدین ضلع گجرات میں ہیں۔پہلے مشرقی پاکستان میں تھے۔بڑے خاموش اور مخلص باپ ہیں اس عزیزہ اور پیاری بچی کے جس کا نکاح عزیزم مکرم چوہدری منیر نواز صاحب جو مکرم و محترم چوہدری شاہ نواز صاحب کراچی کے صاحبزادہ ہیں کے ساتھ پچیس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔دوسرا نکاح عزیزہ بچی سیدہ ذاکرہ صاحبہ کا ہے جو مکرم و محترم میجر سید مقبول احمد صاحب راولپنڈی کی صاحبزادی ہیں۔ان کا نکاح دس ہزار روپے حق مہر پر عزیزم مکرم سید ناصر احمد ارتضی علی صاحب ابن مکرم و محترم سیدار تضی علی صاحب مرحوم کراچی کے ساتھ قرار پایا ہے۔ایجاب وقبول کے بعد ان رشتوں کے بہت ہی بابرکت ہونے کے لئے حضور انور نے حاضرین سمیت لمبی دعا کروائی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )