خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 611 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 611

خطبات ناصر جلد دہم ۶۱۱ خطبہ نکاح ۱۷ ردسمبر ۱۹۷۲ء اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو جانبین کے لئے بہت ہی بابرکت کرے خطبہ نکاح فرموده ۱۷ دسمبر ۱۹۷۲ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر از راہ شفقت مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب دیالگڑھی انچارج شعبہ رشتہ ناطہ کے صاحبزادے محترم چوہدری محمد نفیس احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرما یا ان کا نکاح محترمه جمیلہ بشیر صاحبہ بنت مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب کے ساتھ تین ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ اس رشتہ کو جانبین کے لئے بہت ہی بابرکت کرے اور عزیزہ جمیلہ بشیر صاحبہ اور عزیزم محمد نفیس احمد کے لئے ہر طرح خیر و برکت اور خوشی و خوشحالی کا باعث بنے اور اسی طرح سب لواحقین اور سب جماعت کے لئے بھی۔عزیزہ جمیلہ کے والد وفات پاچکے ہیں ان کی جگہ مرحوم کے برادر نسبتی (اور لڑکی کے ماموں ) مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب (صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ ولی ہیں۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ / مارچ ۱۹۷۳ ء صفحه ۳)