خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 602 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 602

خطبات ناصر جلد دہم ۶۰۲ خطبہ نکاح ۱۰ جون ۱۹۷۲ء خدا کرے کہ ہم جو احمدی ہیں اور ہم میں سے احمدی نوجوان مردوزن جو آج رشته ازدواج میں بندھ رہے ہیں یا کل بندھیں گے یا پرسوں بندھیں گے یہ سلسلہ تو جاری رہے گا اُن کی وجہ سے انسانی نوع کے درخت کا حسن بڑھے کم نہ ہو۔اور ان شاخوں کے ذریعہ بھی انسانی نوع اللہ تعالیٰ کے حسن کے جلوے دیکھنے لگ جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔اب اس وقت میں چھ نکاحوں کا اعلان کروں گا۔الحمد للہ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے چھ خوشیاں اکٹھی آگئی ہیں آج کے جو چھ دولہا ہیں ان میں سے ایک دولہا عزیزم ڈاکٹر نصیر احمد صاحب مبشر امریکہ جا رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہاں ان کے مال میں بھی بہت برکت ڈالے گا۔اس لئے کہ یہ کوئی نہ سمجھے کہ میں عام طور پر زیادہ حق مہر پر جو اعتراض کر دیا کرتا ہوں۔آج ان کے زیادہ مہر پر اعتراض کیوں نہیں کیا ؟ میں سمجھتا ہوں کہ جب انہوں نے خدا تعالیٰ پر بھروسہ کیا ہے تو مجھے بھی خدا تعالیٰ پر حسن ظن رکھنا چاہیے۔میری دعا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کو پیسے بھی دے اور ان کو یہ مہر ادا کرنے کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ایجاب وقبول کے بعد حضور انور نے تمام رشتوں کے بہت ہی مبارک ہونے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔(روز نامه الفضل ربوه مورخہ ۲ / جولائی ۱۹۷۲ء صفحہ ۳، ۴) 谢谢谢