خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 567
خطبات ناصر جلد دہم خطبہ نکاح ۲۸ ستمبر ۱۹۷۱ء اللہ تعالیٰ اگلی نسل کو صحت اور زندگی اور سعادت اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے بہت لڑکے دے خطبہ نکاح فرموده ۲۸ ستمبر ۱۹۷۱ء بمقام ربوه مورخہ ۲۸ ستمبر ساڑھے چھ بجے شام محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب ایم اے سلمہ اللہ کی انگلستان روانگی کے سلسلہ میں اجتماعی دعا کے مبارک موقع پر سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ نے از راہ شفقت محترم مولانا عبد المالک خان صاحب ناظر اصلاح وارشاد کے صاحبزادے محترم انور محمود خان صاحب کے نکاح کا بھی اعلان فرمایا۔یہ نکاح محترمہ امتہ الحکیم صاحبہ بنت محترم شیخ محمد یعقوب خان صاحب کراچی کے ساتھ پانچ ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کرے۔اس وقت میں ایک نکاح کا اعلان بھی کروں گا۔اللہ تعالیٰ اس رشتے کو بہت بابرکت محترم عبد المالک خان صاحب واقف زندگی ہیں اور ان کے والد صاحب محترم بھی عملاً ساری عمر ہی اور خصوصاً اپنی عمر کے آخری حصے میں ایک اچھے مخلص واقف زندگی کی حیثیت سے سلسلہ احمدیہ کی خدمت کرتے رہے ہیں ان کا پوتا جو ہے یعنی عبدالمالک خاں صاحب کا بچہ ، یہ بھی بڑا سعید ہے۔ان کا یہ ایک ہی بچہ سے ، ویسے تو دنیا میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بہر حال