خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 533 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 533

خطبات ناصر جلد دہم ۵۳۳ خطبہ نکاح ۲۰ / مارچ ۱۹۷۰ء باغ احمد کے ایک درخت کی شاخ دوسرے درخت کی شکل اختیار کرے گی خطبہ نکاح فرموده ۲۰ / مارچ ۱۹۷۰ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے از راہ شفقت عصر کی نماز کے بعد محترمہ جمیلہ بشری سیفی صاحبہ بنت مکرم محترم نسیم سیفی صاحب وکیل التعلیم تحریک جدید کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح مکرم سلیمان احمد صاحب طاہر پسر مکرم سلطان احمد صاحب طاہر کراچی سے دس ہزار روپے حق مہر پر قرار پایا ہے۔حضورانور نے خطبہ مسنونہ کے بعد فرمایا:۔بارغ احمد کے ایک ثمر آور درخت کی شاخ پیوند کی شکل میں ایک اور درخت کی شکل اختیار کرے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو درخت بھی اس باغ میں ان شاخوں سے بنیں وہ باغ احمد کے ہی درخت رہیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے پانیوں سے سیراب ہو کر اس کے حسن کی تجلیاں دیکھیں اور اس کی رحمت کے نظارے دنیا کو دکھانے والے ہوں۔پھر حضور نے فرمایا:۔میں اس وقت عزیزہ جمیلہ بشری سیفی صاحبہ جو مکرم محترم نیم سیفی صاحب ربوہ کی صاحبزادی ہیں کے نکاح کا اعلان کروں گا۔ان کا نکاح دس ہزار روپے مہر پر عزیزم مکرم سلیمان احمد صاحب طاہر