خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 497
خطبات ناصر جلد دہم ۴۹۷ خطبہ نکاح ۱۵؍ دسمبر ۱۹۶۹ء تعلق محبت و شفقت بھی ایک قرب اور رشتہ کو قائم کرتا ہے خطبہ نکاح فرموده ۱۵ دسمبر ۱۹۶۹ء بمقام مسجد مبارک ربوه حضور انور نے بعد نماز عصر محترمہ صادقہ بیگم صاحبہ بنت محترم چوہدری محمد یوسف صاحب نائب آڈیٹر صدر انجمن احمدیہ کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح دو ہزار روپے حق مہر پر محترم چوہدری منیر احمد صاحب ابن محترم چوہدری نذیر احمد صاحب ربوہ کے ساتھ قرار پایا ہے۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جس نکاح کے اعلان کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوا ہوں۔ان دونوں لڑکی اور لڑکے کی دادی صاحبہ بچپن سے حضرت ام المومنین رضی اللہ عنہا کے پاس رہی ہیں اور حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں گھر کے ایک فرد کی طرح رکھا۔اب اللہ تعالیٰ نے انہیں عمر دی اور پوتے اور پوتیوں سے نوازا۔جن کی اب شادیاں ہورہی ہیں اور بھی ہوں گی انشاء اللہ۔اس نسبت کے ساتھ جو ان کی دادی کو ہے حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کے پیار اور خیال رکھنے کی وجہ سے ہماری بہن کی طرح ہیں۔اور یہ تعلق محبت اور تعلق شفقت بھی ایک قرب اور رشتہ کو قائم کرتا ہے۔اس رشتہ کے نتیجہ میں دل سے دعا نکلتی ہے۔آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس قائم ہونے والے رشتہ کو بہت ہی بابرکت کرے اور ایک ایسی نسل اس سے چلے جو