خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 475 of 906

خطباتِ ناصر (جلد 10۔خطبات عیدین و نکاح) — Page 475

خطبات ناصر جلد دہم ۴۷۵ خطبہ نکاح ۴ رستمبر ۱۹۶۹ء تقویٰ اختیار کرنے کے لئے اللہ کی توفیق اور رحمت کی ضرورت ہے خطبہ نکاح فرموده ۴ رستمبر ۱۹۶۹ء بمقام قیام گاہ کراچی حضور انور نے بعد نماز مغرب وعشاء مندرجہ ذیل نکاحوں کا اعلان فرمایا :۔۱- محترم ممتاز انتظار صاحبه بنت مکرم سید انتظار حسین صاحب کراچی کا نکاح ضیاء الحسن صاحب ابن حکیم انوار حسین صاحب مرحوم خانیوال بعوض اکیس ہزار روپے حق مہر۔-۲- محترمہ بشری خانم صاحبہ بنت مکرم ملک منیر احمد صاحب کراچی کا نکاح ملک مظفر احمد ابن ملک خداداد خان صاحب کراچی بعوض دس ہزار روپے حق مہر۔محترمہ آمنہ بیگم صاحبہ بنت مکرم مختار احمد صاحب کراچی کا نکاح میرحسین محمود ابن سفر الدین کراچی بعوض ڈیڑھ ہزار روپے حق مہر۔-۴- محترمہ عطیہ فرخندہ صاحبہ بنت چوہدری عبد المنان صاحب کراچی کا نکاح محمد منور ابن چوہدری محمد اسماعیل صاحب بعوض تین ہزار روپے حق مہر۔خطبہ مسنونہ کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم نے ہمیں بار بار یہ حکم دیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔انسان اللہ تعالیٰ کا تقویٰ محض اپنی کوشش اور تدبیر سے اختیار نہیں کر سکتا۔تقویٰ اختیار کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی توفیق اور اس کی رحمت کی ضرورت ہے جسے دعا سے حاصل کرنا چاہیے۔انسان کے اندر حقیقی